۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انتشار دو اثر جدید از آیت الله العظمی بهجت

حوزہ / مرحوم آیت اللہ بہجت (رح) کی برسی کے موقع پر ان کی دو نئی تصانیف شائع کی گئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے متعلق مرحوم آیت اللہ بہجت کے بیانات کا مجموعہ "کتاب حضرت حجت" کے عنوان سے شائع ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق آیت اللہ بہجت کی ان تصانیف کی تنظیم اور ان کی اشاعت "مرکز تنظیم و نشرِ آثار حضرت آیت اللہ بہجت" کے عملہ اور محققین کی برسوں کی کوششوں سے اب مرحوم کی وفات کی برسی کے موقع پر انجام پزیر ہوئی ہے۔

مرکز تنظیم و نشرِ آثار حضرت آیت اللہ بہجت نے مہدویت کے موضوع کی اہمیت کے پیش نظر آیت اللہ بہجت جیسے عظیم فقیہ، عارف، معلمِ اخلاق و معلمِ عرفان کے بیانات اور ان کی سیرت سے ماخوذہ یہ کتاب منتشر کی ہے۔

موجودہ کتاب اس عظیم اور متقی عارف کی زندگی اور سیرت سے اقتباس اور ان کی علمی اور جہادی زندگی کے نوے سال کے مطالعہ اور اخلاص اور توفیقاتِ الہیہ کا خلاصہ ہے۔

مرحوم آیت اللہ بہجت کی دو نئی تصانیف کی اشاعت

اسی طرح آیت اللہ بہجت (رح) کے اصولی نظریات پر مبنی کتاب "مباحث الاصول" (چار جلدوں کی آخری جلد) کی چوتھی جلد بھی شائع ہوئی ہے۔

یہ کتاب عربی زبان میں ہے جسے اس عارف فقیہ نے اپنے قلم سے تحریر کیا اور مختلف ادوار میں اس کی تدریس کی ہے۔

مرحوم آیت اللہ بہجت کی دو نئی تصانیف کی اشاعت

مرحوم آیت اللہ بہجت نے تدریس کے دوران، کتاب کے اصلی متن میں اہم نکات اور تحقیق کا اضافہ بھی کیا ہے جو انتہائی مہم اور قابلِ استفادہ ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ «الکلام فی قاعدة "لا ضرر"»، «الکلام فی الاستصحاب»، «الکلام فی التعادل و التراجیح» اور «الکلام فی الاجتهاد و التقلید» وہ موضوعات ہیں جن پر اس جلد میں توجہ دی گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .